پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ٹی ٹوئینٹی میچ ملتوی

0
121

پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز آئندہ سال نیدرلینڈز میں شیڈول تھی جس کو ڈچ کرکٹ بورڈ نے ملتوی کر دیا ہے، ڈچ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے شیڈول اور ورک لوڈ کو دیکھتے ہوئے سیریز ملتوی کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیدرلینڈز سے سیریز ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی، پی سی بی ٹی 20 ورلڈکپ کے قریب نیدرلینڈز سے سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی ممکنہ ٹی 20 سیریز مئی 2024 کو شیڈول تھی، ٹی 20 ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply