صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا اپنے صوبائی حلقے کی یونین کونسل 98 کا دورہ

0
34

لیسکو، واسا ،سوئی گیس اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی صوبائی وزیر کے ھمراہ تھے. لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنی علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا.میاں اسلم اقبال نے چوہدری عاصم کی رھائش گاہ پر لوگوں سے خطاب بھی کیا.

عوامی مسائل سے براہ راست آگاہی کے لئے آپ کے درمیان موجود ہوں. سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، خدمت خلق ہی ہماراایجنڈاہے. ماضی کی منافقانہ اور کرپشن زدہ سیاست نے عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے.عمران خان نے کرپشن کے خلاف برسوں جدوجہد کی ہے. وزیراعظم نے کرپشن کے ہر بت کو بے نقاب کیا ہے. عوام کا خون چوسنے والا ہر کرپٹ مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا. قومی دولت کے لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت وصول کرکے عوام کے قدموں پر نچھاور کریں گے.عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا تحریک انصاف کا منشور ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کا مینڈیٹ دیا، مایوس نہیں کریں گے.عمران خان کے سپاہی ہیں، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے. لوگوں کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا. پاکستان سمیت دنیا بھر کوکرونا کے غیر معمولی چیلنج کا سامنا ہے. وبا نے ہماری معاشرت اور معشیت پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں. حکومت نے عوام کو بھوک اور کرونا سے بچانے کیلئے بروقت اقدامات کئے.عوام کے تعاون اور اداروں کی محنت سے مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے.عوام کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں. حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے.
وزیر اعظم عمران خان عوام کی امید، مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میاں اسلم اقبال

Leave a reply