جعلی پولیس مقابلہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی

0
44

جعلی پولیس مقابلہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو سزا سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جعلی پولیس میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی

وکیل نے کہا کہ اگر ایک دن کی بھی سزاہ وگی تو ان کی نوکری چلی جائیگی،عدالت نے کہا کہ 2 آدمی اورماریں گے تو کیا ان کا پروموشن ہو جائیگا؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شہریوں کو سر میں گولی مار دیتے ہیں وہ بھی رات کو 3 بجے ،کیا ان کو کوئی جان کا خطرہ تھا،کم سے کم عید کے دن تو کوئی ڈکیتی نہیں کریگا،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہ کہ یہ لوگ شہریوں کو سر میں گولی مار دیتے ہیں وہ بھی رات کو 3 بجے ،کیا ان کو کوئی جان کا خطرہ تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی بے گناہ کی عید جیل میں گزرسکتی ہے توان کو بھی جیل جانا چاہئے ،پولیس اہلکار تفتیش میں مقابلہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ،

عدالت نے پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو سزا سنا دی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو6،6 ماہ قید اور50 ،50 ہزاروپے جرمانہ عائد کردیا، پولیس اہلکاروں کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

Leave a reply