پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سیاسی جماعت استعمال کرنے لگی
پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاؤنٹ بنا کر چلائے جا رہے تھے ، ان اکاؤنٹس سے ان افسران کا کچھ لینا دینا نہیں تھا، پاک فوج کے سینئر افسران کے جعلی اکاؤنٹس سے مخصوص بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور ان افسران کے نام سے تحریک انصاف کے بیانیہ کے حق میں ٹویٹس کی جا رہی تھیں،
میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی تھے، باغی ٹی وی نے گزشتہ شب بھی یہ خبر دی تھی کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی بھر مار ہو چکی ہے اور کئی شخصیات کے اکاؤنٹ بنا کر ان سے منسوب بیان کو آگے کر دیا جاتا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران، اہم شخصیات کے جعلی اکاؤنٹ چلانے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے.
پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ان دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے اورجعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ کی بھر مار ہو گئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اس لہر میں بڑے بڑے نام کو بھی سوشل میڈیا فراڈیوں نے معاف نہیں کیا اور ان کے نام پرجعلی اکاونٹ بناکرفیک خبریں پھیلانی شروع کردیں ، جیسا کہ تازہ واقعہ میں عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسرجنرل رعاصم کےنام پرجعلی ٹویٹراکاونٹ استعمال ہونے لگے
کسی بھی شخصیت کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا جاتا ہے اور اسکو علم بھی نہیں ہوتا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انکا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن انکے نام سے کئی اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں ۔ چودھری نثار ٹویٹر پر نہیں لیکن انکے نام سے بھی کئی اکاؤنٹ موجود ہیں جنکی وہ کئی بار تردید بھی کر چکے ہیں چودھری شجاعت کے بھی جعلی اکاؤنٹ تھے جس پر دو روز قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ آج انہوں نے ایک اکاؤنٹ بنایا یہی اصل ہے باقی جعلی ہیں
خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف








