برطانوی پروڈیوسر اور وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ دو تصاویر شیئرکی ہیں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔


جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔
https://twitter.com/asim_121/status/1362074937217941506?s=20
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے جمائمہ گولڈ اسمتھ کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سجل علی لیجنڈ نہیں ہیں وہ ایک اچھی ایکٹریس ہیں-


واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔

جمائما کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے، جسے شیکھر کپور ڈائیریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی بھی شامل ہوں گی۔

جبکہ فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

سجل علی اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Shares: