جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

0
38

جنیوا میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب فرخ عامل کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔
دوران ملاقات مختلف خارجہ پالیسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلۂ خیال

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوران ملازمت وزارتِ خارجہ کیلئے آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
پاکستان کی خارجہ پالیسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور خارجہ محاذ پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وسیع تجربہ کے حامل سابق سفراء سے مشاورت میری ترجیحات میں شامل ہے۔

ایمبیسڈر فرخ عامل نے مسئلہ کشمیر سمیت اہم خارجہ امور کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور خطے میں قیام امن کیلئے بہترین مصالحتی کردار ادا کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی

Leave a reply