بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور ہو گئی ہیں پریشان اور ان کی پریشانی کی وجہ ہے ان کی فلم کی شوٹنگ کا ملتوی ہوجانا. کہا جا رہا ہے کہ بھارت میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے جھانوی کپور کی فلم الاج کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے. بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے جہاں شمالی ریاستوں میں تباہی مچاہی وہیں دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثر کیا ، موسلا دھار بارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بارشوں سے شہر کے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

”الاج کی شوٹنگ کے لئے نئ دہلی کے کچھ مقامات کا انتخاب کیا گیا تھا” ، لیکن دہلی میں جا بجا پانی ہے جس کی وجہ سے پرڈیوسر کو شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑ گئی ہے. جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ الاج ایک الگ اور مختلف فلم ہے جس میں میرا کردار میری پہلی فلموں سے کافی الگ ہے. یاد رہے کہ جھانوی کپور بونی کپور اور سری دیوی کی صاحبزادی ہیں. انہوں نے نہایت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے. جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور جو کہ بالی وڈ میں جلد ہی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں.

ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Shares: