سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا شمار بالی ووڈ کی موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ پولینڈ میں اپنی آنے والی فلم باوال کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھیں شوٹنگ اب اختتام پذیر ہو چکی ہے لہذا جھانوی کپوربھارت واپس لوٹ آئی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون شوٹنگ کے دوران دونوں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتے رہے جس سے ان کے پرستار کافی لطف اندوز ہوئے. جھانوی کپور کو گزشتہ رات ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں انکی بغیر میک اپ کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون اس فلم میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں. باوال کی ریلیز میں تو ابھی وقت ہے لیکن جھانوی اس وقت اپنی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں یہ فلم 2018 کی تامل فلم کولاماو کوکیلا کا ریمیک ہے. گڈ لک جیری 29 جولائی کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔
جھانوی کپور راج کمار رائو کے ساتھ مسٹر اینڈ مسز ماہی میںکام کررہی ہیں.اس کے بعد وہ ملیالم فلم ‘ہیلن’ کے ریمیک میں سنی کوشل کے ساتھ کام کریں گی اس فلم کو ان کے والد بونی کپور پرڈیوس کریں گے اور یوں جھانوی اور بونی کپور پہلی بار کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے. جھانوی کپور کو گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں.
جھانوی کپورنے باوال کی شوٹنگ ختم کرلی
