جھانوی کپور کی فلم ملی کل سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے اس فلم کی پرائیویٹ سکریننگ کی گئی جس میں شوبز انڈسٹری سے جڑی شخصیات نے شرکت کی. ارجن کپور جو کہ جھانوی کپور کے بھائی ہیں انہوں نے فلم دیکھ سوشل میڈیا پر اپنی اور جھانوی کی ایک تصویر جاری کرکے لکھا کہ” جھانوی تم نے ہمیشہ میرا سر فخر سے بلند کیا ہے آپ اداکارہ کے طور پر غیر معمولی ترقی کررہی ہیں، ملی میں آپ نے شاندار اداکاری کی ہے. میری دعا ہے کہ آپ کو کامیابیاں ملیں” ارجن کی اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جھانوی کے لکھا لو یو. ملی کو بہت سراہا جا رہا ہے متھوکوٹی زیویئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں اور یہ ملیالم ہٹ ہیلن کا ریمیک ہے۔ بہت سے اداکاروں نے جھانوی کی اداکاری کو سراہا ہے. اس فلم کو ان کے والد بونی کپور نے پرڈیوس کیا ہے. فلم میں جھانوی ایک نرس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے کردار کا نام
ملی نوڈیال ہے۔ وہ نرسنگ گریجویٹ ہے لیکن ایک کیفے میں پارٹ ٹائم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ٹریلر میں ملی کو فریزر میں پھنستے ہوئے اور اپنی بقا کے لیے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جھانوی کپور کی آنے والی فلموں میں راج کمار راؤ کے ساتھ مسٹر اور مسز ماہی سمیت کئی دیگر پروجیکٹس ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ جھانوی ورون دھون کے ساتھ باوال میں بھی نظر آئیں گی۔