لاہور: جہلم:جنسی حوس بزرگ شخص کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں عوام نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے مشین محلہ سے شہریوں نے بچی سے زیادتی کے الزام میں مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اُسے مشین محلہ سے شاندار چوک تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا
ذرائع کےمطابق جہلم کے علاقے کول پاور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 65 سالہ شخص نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ذرائع کےمطابق ملزم نے ننھی بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،
تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جہاں ننھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کےنمونے ڈی این اے لیبارٹری بجھوادیئے ہیں