ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) جھرک پولیس مقابلہ ،بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تفصیل کے مطابق 12 فروری 2023 کو ولیج راجو گھوٹ جھرک کے قریب حامد میڈیسن والے سے چھینے گئے22 لاکھ کیش میں سے 9 لاکھ روپے برآمد جس کا مقدمہ نمبر 20/2023 تھانہ جھرک پر درج ہے،اس کے علاوہ مقدمہ نمبر 81/2022 تھانہ جھرک کے مدعی عاصم شورا پنجابی سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد۔ جرائم میں استعمال کیاگیا 1 غیر قانونی پسٹل برآمد۔ڈکیت ملزم کی شناخت بچایو ملاح کے نام سے ہوئی ہے.ضلع دادو، حیدرآباد، جامشورو اور بدین کے مختلف پولیس اسٹیشن پر درجن سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث نکلا۔
ترجمان ٹھٹھہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر نیک محمد کھوسو اپنے اسٹاف کے ہمراہ جھرک تھانے کی حدود میں گشت پر تھے، اس دوران راجو گھوٹ لنک روڈ پر پہنچے رات کے اندھیرے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار اسلحہ سے لیس 6 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنا شروع کردی، دوبدو مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں بغیر لائسنس پسٹل بمعہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ گرفتار ڈاکو کے دیگر ساتھی جائے وقوع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار بدنام زمانہ ڈاکو کی شناخت بچایو ملاح کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ڈاکو ضلع حیدرآباد،جامشورو بدین اور دادو میں متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔
گرفتار بدنام زمانہ ڈکیت بچایو ملاح کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، مدعی حامد میڈیسن والے سے چھینی گئی رقم میں سے 9 لاکھ روپے اور مدعی عاصم شورا پنجابی سے چھینی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔
گرفتار ڈاکو کو فوری طور پر طبی امداد مہیا کی گئی جبکہ دوسری جانب پولیس مقابلے اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مزید مقدمات بھی داخل، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری گرفتار ڈاکو سے بھی مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری۔
Shares:








