جھوک سرکار ایک پرعزم اور دیانت دار پولیس افسر کی کہانی

ڈرامہ سیریل جھوک سرکار جو کہ چھ جون سے آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں فرحان اختر ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، کہانی کو لکھا ہاشم ندیم نے ہے ہاشم ندیم وہی ہیں جنہوں نے پری زاد بھی لکھا تھا. پری زاد کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تھی، ڈرامے کی ڈائریکشن سیف حسن کی ہے. کاسٹ میں‌ فرحان سعید‘ حبا بخاری‘آصف رضا میر‘ ماہم شاہد‘ سکینہ سموں‘ملک رضا‘سعد اظہر‘ اسد ممتاز ملک‘عدیل افضل اور دیگر سے شامل ہیں.جھوک سرکارایک پرعزم اور دیانت دار پولیس افسر ارسلان کی کہانی ہے جو بے خوف ہو کر ناانصافی

کے خلاف سینہ سپر ہے۔ ”جھوک“ میں قائم ظلم کی بھول بھلیوں اور سماجی برائیوں کو اپنے غیر متزلزل عزم سے پاک کرنے کے مشن کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ یہ کام سہل نہیں کیونکہ اس سفر میں اسے ایک بے رحم باپ بیٹے کی جوڑی پیرل اور میرال کا سامنا ہے اور پورا جھوک ان کی سفاکیت کا شکار ہے۔ جھوک نامی قصبے کے گرد گھومتی اس ڈرامے کی دلفریب کہانی اقتدار‘ سیاست‘ہوس اور انصاف جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کرتی ہے ۔یہ ڈرامہ سیریل طاقت اور اثر و رسوخ کے جال میں پھنسے اس قصبے کے سادہ لوح باشندوں کو درپیش جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔

Comments are closed.