جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ کوئٹہ میں جاری۔ سراج الحق کریں گے خطاب

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج جماعت اسلامی کشمیر مارچ کر رہی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں آج عظیم الشان کشمیر مارچ ہو گا جس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے

جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے کوئٹہ بھر سے قافلے سریاب روڈ پہنچ گئے ہیں مارچ کا آغاز ہو چکا ہے ۔کشمیر مارچ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچے گا جہاں جلسہ عام ہو گا۔

اختتام پر بڑے عوامی جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔ سراج الحق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئٹہ کے بعد سرگودھا اور پھر لاہور میں کشمیر مارچ کریں گے

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر حکمران ٹویٹ سے آگے بڑھیں ۔کرفیو کو 42 روز گزر چکے کشمیری کرب میں مبتلا ہیں اسوقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کشمیر پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی

Comments are closed.