امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، لاڑکانہ میں 7 سے 8 دن سے بجلی بند ہے ،
میڈیا ٹاک کرتے پوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شہداد کوٹ سے بھی شکایات آٸیں بجلی کی عدم فراہمی کی، پی پی وفاقی حکومت پر براجمان ہے ،کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،ہیضے کی وبا تھرپارکر میں پھوٹ رہی ہے،پی پی اپنی پوری حکومتی طاقت سے سب کررہی ہے،2005 میں کے الیکٹرک کی پراٸیوٹایزیشن ہوٸی تھی،معاہدے ہوٸے اور کہا جارہا تھا تمام لاٸن لاسس ٹھیک کردیئے جاٸیں گے ، 2009 سے 2023 تک کے الیکٹرک کی ایکسکلوسٹیوٹی ختم نہیں کی جارہی ہے ،نیپرا رپورٹ بناتا ہے صرف کوٸی ایکشن نہیں لیتے ، ڈسٹریبوشن کا لاٸسنس کے الیکٹرک کا ختم ہورہا اور یہ دوبارہ رینیو کراونا چاہتے،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت چونتیس لاکھ صارفین ہیں ،صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،نو فیصد جنریشن میں ان کی کمی واقع ہوٸی ہے ،کہہ رہے تھے کہ نیشنل گریڈ سے بجلی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، لاٸن لاسسز بدترین ہیں کے الیکٹریک کی 15.35 فیصد ہیں کس جواز پر ان کا لاٸسسنس دوبارہ دیا جاٸے گا ،بغیر معاہدے کے ان کو گیس کی سپلاٸی فراہم کیا جارہی ہے،
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں بھی ہے اب جعلی انتخاب کے ذریعے اس نے کراچی پر اپنا مئیر مسلط کروا دیا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے پانی اوربجلی کے مسئلے کو فی الفور حل کرے شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کے بڑھتے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اوران کو شدید ذہنی و سمانی اذیت میں مبتلا کر دیا عوام بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،