مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا میدان آج راولپنڈی میں سجے گا, سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے

راولپنڈی :صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق مہنگائی،بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف جماعت اسلامی کا عظیم الشان عوامی مارچ آج (جمعہ)4بجے لیاقت باغ سے فوارچوک ہوگاجس کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،امرائے اضلاع ودیگرقائدین کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق عوامی مارچ میں مردوخواتین کے علاوہ بچے،نوجوان اوربزرگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اورحکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کریں گے،ترجمان کے مطابق آج 10بجے لیاقت باغ میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کردیا جائے گا جہاں راولپنڈی واسلام آباد کے علاوہ گوجرخان،کہوٹہ،مری،ٹیکسلا،واہ کینٹ،چونترہ سمیت دیگرعلاقوں سے جلوس پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق فوارہ چوک میں سٹیج لگادیا گیا جبکہ خواتین کیلئے الگ پنڈال میں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

Comments are closed.