موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدوروں کازندہ رہنامعجزہ ہے,سراج الحق
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدوروں کازندہ رہنامعجزہ ہے عوام نڈھال ہوگئی ہے ،یہ نظام سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کے لیے، محنت کرکے مزدوری کرنے والوں کے لیے استحصال پر مبنی ہے،یہ نظام ناقابل اصلاح ہے اسلامی انقلاب کے لیے تیارہوناہوگااس سے ہماری نسلوں کوفائدہ ہوگا،بغاوت نہ کرنامنافقت ہے ایوانوں میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت کرنے والوں ہیں۔ مفاد پرست ٹولاپاکستان پر مسلط ہے، ظالم نظام نے علمائ مساجد مدارس کو تقسیم کیا ہے اس لیے ہمیں مل کر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا،سیاست کے شیطانی چکرمیں پوری قوم کو پھنسادیاگیاہے۔مزدورں کے لیے ایوان اور چورہاو ¿ں میں کھڑے ہیں اپناخون بھی مزدوروں کی فلاح کرلیے دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سر سید میموریل سوسائٹی اسلام آباد میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے مزدور کانفرنس بعنوان مزدور مسائل کاحل سیرت سرو عالم ? کی روشنی میں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی،انگرڈکرسٹیسن کنڑی ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ میں این ایل ایف کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتاہوں یہ 50سال سے مزدوروں کے لیے کام کررہی ہے۔ 7کڑور سے زائد مزدور پاکستان میں ہیں مزدوروں سمیت ملک کا ہر شہری پریشان ہے یہ نظام ٹھیکیدار،جاگیرداراورسرمایہ داروں کے لیے ٹھیک ہے مگر محنت کرنے والوں کے لیے استحصال پر مبنی ہے کمزور اور غریب کے لیے سننے والا کوئی نہیں ہے ادارے گونگے اور بہرے ہیں انصاف کے لیے جیب میں 50لالھ ہونا چاہیے۔اس نظام میں اصلاح کرنے کے بجائے انقلاب کے لیے آمادہ ہوں اس سے ائندہ کے نسلوں کا فائدہ ہوگا. اس نظام میں رہے کر بغاوت نہ کرنا سب سے بڑی منافقت ہے ایوانوں میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت کی اب یہ پاکستان پر مسلط ہیں. ان کا کلچر اور رویے تبدیل نہیں ہوں گے. کارخانے کے منافع میں مزدوروں کو کچھ نہیں ملتاہے کسان پیداوار میں شامل نہیں ہوتا ہے. ایک سے دو ادارے بنتے چلے جاتے ہیں مگر غریب کو کچھ نہیں ملتاہے اس دور میں مزدوروں کا زندہ رہنا معجزہ ہے عوام نڈھال ہوگئی ہے35سال سے زائد پاکستان میں ہم نے مارشل لا کو دیکھ ہے اور باقی عرصے جاگیرداروں کے کلب نے حکمرانی کی ہے ان کو آپ کے مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے. وہ آپ کے مسائل کو افسانہ سمجھتے ہیں. ان کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے یہ سب کچھ انقلاب کے بغیر ممکن نہیں ہے۔مزدوروں کے بارے مجھے پتہ ہے کہ وہ کس طرح دن گزاتے ہیں. اس ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے. اس ظالم نظام نے علمائ مساجد مدارس کو تقسیم کیا ہے اس لیے ہمیں مل کر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا. سیاست کا شیطانی چکر ہے پوری قوم اس میں پھنس گئی ہے اس کی طرف نہ دیکھیں. تبدیلی کے لیے ووٹ دیا مگر سب کچھ پرانہ ہے. اگر ملک میں اچھی حکمرانی قائم ہوجائے تو کوئی بھوکا نہ سوئے. جو نظام محمود اور ایاز کو ایک صف میں کھڑا کرتا ہے اس نظام کو لانا ہوگا۔ہماری زندگی مزدوروں کے لیے ہے خون پسینہ دیں گے۔صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کی آواز بلند کی مزدوروں تنظیموں کو جوڑ رہے ہیں اور ان کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ مل کر مزدوروں کے حقوق کے لیے موثر آواز بلند کی جاسکے پاکستان میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل نہیں ہورہاہے. ہماری تنظیم کو 50سال ہوگئے ہیں یہ خود مختار تنظیم ہے۔انگرڈکرسٹیسن کنڑی ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے کہاکہ ٹریڈ یونین کو مضبوط کیا جائے. آئی ایل اوبلوچستان میں مزدوروں کے فلاح کے لیے کام کررہے ہیں کم سے کم متعین تنخواہ مزدور کو ملنی چاہیے. ایک دن میں چیزیں ٹھیک نہیں ہوسکتی ہیں اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا ہوگاپاکستان میں سب مزدوروں کو کم ازکم تنخواہ بھی نہیں ملتی ہے اور نہ ہی مرداور خواتین کی تنخواہ ایک جیسی ہے احساس پروگرام حکومت نے شروع کیا ہے جو اچھا پروگرام ہے۔