نویا نویلی نندا اپنے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دی ہیل نویا” میں ایک اور ایپی سوڈ میں جیا بچن نے کیں کچھ اپنے دل کی باتیں . یہ وہ شو ہے جس میں جیا بچن اور ان کی بیٹی شویتا باقاعدگی سے نظر آتی ہیں . اس شو میں جیا اپنی ذاتی زندگی کے تجربات شیئر کرتی ہیں۔ اس بار انہوں نے ماہواری کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ جب مجھے پیریڈز آتے تھے تو میرے لئے یہ عجیب اور شرمناک ہوتا تھا۔کیونکہ جب ہم باہر کام کرتے تھے، ہمارے پاس کوئی (وینٹی) وین نہیں تھی جھاڑیوں کے پیچھے جانا پڑتا تھا۔ یہاں تک کہ بیت الخلاء بھی نہیں تھے۔اس لئے یہ عجیب اور شرمناک محسوس ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ پلاسٹک کے تھیلے ساتھ لے جانے پڑتے تھے .جیا بچن نے اپنی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اس حوالے سے بہت ساری باتیں مداحوں کے ساتھ شئیر کیں. یاد رہے کہ اسی
پوڈ کاسٹ شو میں جیا نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر نویا شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کر لے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا . جیا بچن بہت جلد اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی۔ شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلم میں دھرمیندر بھی ہیں۔ جیا اور دھرمیندر دونوں ایک ساتھ پہلے بھی کام کر چکے ہیں۔