پچھلی کئی دہائیوں سے دہشتگردی کو اسلام سے جوڑ کر اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ وہاں قرآن کریم کے جہاد کے حکم کو بطور ثبوت پیش کیا بات ہے کہ اسلام لڑائی کا حکم دیتا ہے اور مسلمان یہ سب جہاد سمجھ کر کرتے ہیں۔ مسلمان کو دہشتگرد ثابت کرنے کیلئے ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت دہشتگردی کو جہاد سے جوڑا جا رہا ہے۔
دہشتگردی ہے کیا؟
کوئی بھی ایک شخص یا گروہ جب معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے کوئی کام کرتا ہے تو اس کو دہشتگردی کہا جاتا ہے۔
اب وہ چاہے قتل و غارت کرے لوٹ مار کرے لوگوں پہ ظلم کرے یا کوئی بھی ایسا عمل جس سے لوگ خوف کھائیں دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔
دہشتگرد کا نہ کوئی دین ہے نہ مذہب اس کا نہ کوئی رشتہ ہے نہ اس کا تعلق انسانوں سے ہے وہ تو ایک مقصد کا غلام ہے جس کو حاصل کرنے کیلئے وہ ہر رشتے ہر رنگ قوم اور مذہب کا استعمال کرتا ہے اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی ہے کہ مذہب بدنام ہو رہا ہے انسانیت مٹ رہی ہے وہ درندہ بن گیا ہے اس کو اس سے کوئی غرض نہیں اس کو تو اپنے مقاصد حاصل کرنے ہیں اس کی تو اپنی ایک راہ ہے جس پہ وہ چل رہا ہے اس کو کوئی ہوش نہیں کہ یہ راہ ٹھیک ہے یا غلط وہ اپنی خواہشات کا غلام ہے۔
آج جہاں مسلمان کو دہشتگرد قرار دیا جا رہا ہے اس کے پیچھے بھی کچھ ایسے ہی عناصر ہیں جن کا مقصد صرف اسلام کو بدنام کرنا اور جہاد کو دہشتگردی ثابت کرنا ہے۔
حقائق دیکھے جائیں تو یہ الزام ہے سراسر۔ اس وقت اگر پوری دنیا میں دیکھا جائے تو سب سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ مسلمانوں پہ ظلم ڈھائے جا رہے ہیں چیچنیا ، بوسنیا، فلسطین، افغانستان، کشمیر اور دیگر کئی ممالک جہاں مسلمانوں کی آزادی چھین لی گئی جہاں انکو اپنے ہی ملک میں غلام بنانے کیلئے طرح طرح کے ظلم ڈھائے گئے جہاں دن رات شیلنگ کی گئی جہاں بارود لا استعمال بارش کی طرح کیا گیا۔
اب بتائیں کون دہشتگرد وہ جن پہ شیلنگ کی جا رہی جو اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں جن کے گھر تباہ کر دیے یا وہ ہیں دہشتگرد جنہوں نے یہ سب ظلم کیا دہشتگردی کی تعریف کا پہ صادق آتی ہے؟
یہ غلط عقیدہ ہے کہ اسلام دہشتگردی کا حکم دیتا ہے۔ اسلام دہشتگردی کا نہیں بلکہ اپنی حفاظت اور اپنے ماتحت ہر شخص کی حفاظت کا حکم دیتا ہے خواہ وہاں پھر کوئی مسلم ہے یا غیر مسلم۔
اسلام میں جہاد تب فرض ہوتا ہے جب مسلمانوں پہ ظلم ہونے لگے انکو اللہ کی عبادت سے روکا جانے لگے انکا جینا دو بھر کر دیا جائے انکی عزتیں محفوظ نہ ہوں انکو سکون سے جینے نہ دیا جائے تب اسلام جہاد کا حکم دیتا ہے اسلام سلامتی کا مذہب ہے اسلام انسانیت کی بقاء کا مذہب ہے اسلام جانوروں کو بھی مارنے سے منع کرتا ہے تو پھر کیسے دہشتگردی کا حکم دے سکتا ہے؟
مختلف اسلام مخالف ممالک نے دہشتگردی کو پروموٹ کرنے کیلئے اسلام اور جہاد کے نام کا سہارا لیکر دنیا میں جگہ جگہ محاذ کھولے اسلام اور مسلمان کو بدنام کرایا جہاد کو غلط انداز میں دنیا کے سامنے رکھا تاکہ جہاں ظلم ہو وہاں جہاد کا نام لیا جائے اس لیے آج مسلمان کو دہشتگرد اور جہاد کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے۔
آج مسلمانوں پہ جگہ جگہ ظلم کیا جاتا ہے کیا یہ دہشتگردی نہیں؟
جب انسانوں کو جانوروں کی طرح کاٹا گیا کیا وہ دہشتگردی نہیں تھی بوسنیا کے اندر انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی گئیں کیا وہ دہشتگردی نہیں تھی؟
کشمیر کے اندر لوگوں کے گھر ان کیلئے جیل اور عقوبت خانے بن گئے کیا یہ دہشتگردی نہیں ہے؟
کشمیری بچوں سے انکے ماں باپ چھین لیے گئے کی یہ دہشتگردی نہیں یہاں تو کوئی مسلمان نہیں تھا یہ تو غیر مسلم ہیں انکو کیوں دنیا نے دہشتگرد نہیں کہا؟
یا یہ لیبل صرف مسلمانوں کیلئے ہے؟
کہ مسلمان اپنا دفاع بھی کرے گا تو دہشتگرد کہلایا جائے گا۔
نہ تو اسلام دہشتگردی کی تعلیم دیتا ہے اور نہ دہشتگرد کو تحفظ دیتا اس کی واضح مثال پاکستان ہے پاکستان نے نہ آج تک دہشتگردی کو پروموٹ کیا نہ دہشتگرد کا دفاع کی کشمیری میں دہشتگردی کو عالمی دنیا کے سامنے لایا فلسطین میں ہونے والی دہشتگردی کو ورلڈ لیول پہ دکھایا کہ اصل دہشتگردی یہ اپنی حفاظت کرنا اپنے ملک کی حفاظت کرنا اپنے بھائیوں کی مدد کرنا دہشتگردی نہیں دہشتگردی یہ ہے کہ نہتے لوگوں پہ بم گرائے جائیں ان سے ان کے گھر چھین لیے جائیں انکی عزتوں کو پامال کیا جائے یی دہشتگردی ہے۔
آئیے تاریخ اٹھا کر دیکھیں مسلمانوں کا کوئی ایسا کارنامہ نہیں ملے گا کوئی مجاہد جہاد کرنے والا ایسا گھٹیا اور گرا ہوا کام نہیں کرے گا وہ عزتوں کی حفاظت کرنے والا ہو گا عزتوں کو تار تار کرنے والا نہیں مظلوم کو دوست ہو گا اسکی حفاظت کرنے والا ہو گا ظالم نہیں۔
جہاد اسلام اور مسلمان کی حفاظت کیلئے ہے۔
دنیا میں اسلام کو لانے والے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور کردار سے لوگ مسلمان ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کیلئے کیا۔
تاریخ اس کی گواہ ہے مسلمانوں کے ہاں لوگ ظلم کی چکیوں سے نکل کر پناہ لینے آتے تھے۔
آج جو کچھ ہو رہا اسلام کو بدنام کرنے کیلئے مختلف اسلام مخالف ممالک گھٹیا سازشیں کر رہے ہیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے جہاد پہ دہشتگردی کا لیبل چسپاں کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اس میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے
ان شاء اللہ
https://twitter.com/Live_with_honor?s=09