اڈیالہ جیل کو ملنے والے سیکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات پر پابندی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصل چوہدری کی درخواست نمٹا دی ،فیصل چوہدری عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ عدالت کے پاس اور بہت سے اہم کیسز ہیں اِس پر وقت لگانے کی ضرورت نہیں،اگر کوئی اور نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے تو اسکو چیلنج کیا جا سکتا ہے، وکیل نے کہا کہ آئندہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالتی اجازت سے مشروط کر دیا جائے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر نہیں کریگی، اگر کوئی جینوئن تھریٹ ہو تو وہ عدالت کی اجازت کا انتظار کرتے رہیں؟
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ملنے والی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی وکلا سے ملاقات پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے،عدالت نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو۔، ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 26 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 25 اکتوبر تک پابندی ہے، 26 کو بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات کرائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیں،میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا حکم بھی دیا گیا، عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی،عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے،
عمران خان کی بہنوں علیمہ،عظمیٰ کی ضمانت منظور
عمران خان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل
مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل