چمکتی ہوئی جلد کو برقرار رکھنے کے قدرتی طریقے ۔

جلد کے تازگی اور چمک برقرار رکھنے کے لیے اس کی حفاظت اور اچھی خوراک بہت ضروری ھے ۔ روزانہ نہانے کی عادت بنائیں ۔ غسل کا وقت محدود کریں۔ گرم پانی اور زیادہ ٹائم شاور آپ کی جلد سے چکنائی کو ختم کر دیتے ہیں۔ … صابن سے پرہیز کریں۔ صابن آپ کی جلد سے چکنائی ختم کر کے اسے خشک اور سخت کر سکتا ہے۔ ….اچھی کمپنی کے باڈی واش اور فیس واش استعمال کریں۔ جلد کی اچھی طرح صفائی کے بعد کام کاج کے دوران اپنے چہرے کو بار بار نہ چھوئیں ۔ ایک عام اصول کے طور پر ، ایک بار جب آپ چہرے کی صفائی کر لیں اور حفاظتی کریمز لگا لیں تو ، اپنے ( زیادہ تر گندے ) ہاتھ اپنے چہرے سے دور رکھیں۔ جلد پر بار بار چھونے سے دانے ، کیل مہاسے ، یا کوئی زخم والی جگہیں – مسئلے کی خرابی کا سبب بنتی ہیں اور بالآخر انفیکشن اور نشانات کا باعث بن سکتی ہیں۔”

کلینزنگ:

روزانہ کسی اچھے کلینزر سے جلد کی کلینزنگ ضرور کریں اس سے جلد میں موجود دھول مٹی اور فالتو چکنائی صاف ھو جاتی ھے ۔ چکنائی والی جلد سے چہرے پر کیل مہاسے ھو جاتے ھیں جلد کی صحیح دیکھ بھال کے معمولات اور اچھی مصنوعات کے ساتھ ، یہ مسائل کم پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

موئسچرائزر

نہانے کے بعد گیلی جلد کو اچھی طرح موئسچرائز کریں
کسی بھی اچھی کمپنی کا موئسچرائز لگائیں جو آپ کی جلد کو نمی دے۔

سن اسکرین:

سردی ھو یا گرمی سورج کی شعاعیں آپ کی جلد کے لیے بہت نقصان دہ ھیں ان سے چہرے پر جھریاں ، دھبے خشکی اور کئی بیماریاں ھو سکتی ھیں جن میں مختلف قسم کی الرجی اور کینسر بھی شامل ھے۔
گھر سے باھر جاتے وقت کسی بھی اچھی کمپنی کا سن اسکرین استعمال کریں۔ تاکہ آپ کے ھاتھ چہرہ اور گردن سورج کی تیز شعاعوں سے محفوظ رہ سکیں۔ گھر میں رھنے والی خواتین کو کچن میں کام کے دوران بھی سن اسکرین استعمال کرنا چاھیے۔

باقاعدگی سے ورزش:
چہل قدمی ، ایروبک اور یوگا آپ کے خون کو متحرک کرے گا اور آپ کے پورے جسم کی صفائی کے عمل کو بھی تیز کرے گا۔ ورزش کے بعد آپ اپنے چہرے پر چمک دیکھیں گے ۔ اگر جم نہ بھی جا سکیں گھر کے اندر بھی تیز چہل قدمی کر سکتے ھیں ۔

بھرپور نیند:

جلد کی خوبصورتی کے لیے بھرپور نیند بہت ضروری ھے رات دیر تک جاگنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن سکتے ھیں۔

خوراک:

پھل، سبزیاں، دودھ اور دودھ سے بنی ھوئی اشیاء آپ کی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بناتے ھیں ۔ خون کو صاف رکھنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

رنگ گورا کرنے والی کریمیں:

رنگ گورا کرنے والی فارمولا کریمیں کبھی استعمال نہ کریں یہ وقتی رنگ گورا تو کر دیتی ھیں لیکن جلد کے لیے بہت نقصان دہ ھیں یہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری کا باعث بن سکتی ھیں۔

وٹامن سی کا استعمال کریں:

چمکتی ہوئی جلد کے لیے سب سے سادہ اور آسان چیزوں میں سے ایک ، وٹامن سی ہے جو کہ جلد کی تمام اقسام پر کام کرتا ہے یہاں تک کہ جلد میں چمک اور تازگی لاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق: وٹامن سی ہائیپر پگمنٹیشن کو ختم کر سکتا ہے ، ماحولیاتی جارحیت سے بچا سکتا ہے ، جلد کی رنگت کو روشن کر سکتا ہے ، اور کولیجن اور ایلسٹن کی پیداوار کو فروغ دے سکتا ہے۔ یہ چمکتی ھوئی جلد کے لیے بہت ضروری ھے۔

چینی کا استعمال:

وہ کھانے کی چیزیں جن میں چینی کا استعمال بہت زیادہ ھوتا ھے ان سے پرھیز کریں مثلاً وہ کھانے کی چیزیں جو پیک ، پروسیسڈ ، اور زیادہ چینی والی ھیں۔ زیادہ چینی والے پروسیسڈ فوڈز جلد کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں ، جس کی وجہ سے خارش اور کئی دوسری جلد کی بیماریاں ہوتی ہیں ، اگر اپ اپنی زندگی میں سے کوئی ایک کھانے کی چیز ختم کر سکتے ھیں تو چینی کو ختم کر دیں جیسا کہ ایک حالیہ تحقیق نے ہائی شوگر فوڈز اور مہاسوں کے ساتھ ساتھ سر سے پیر تک کی عام سوزش کے درمیان تعلق کی تصدیق کی ہے ۔

تمباکو نوشی:

تمباکو نوشی آپ کے جسم پر سر سے پاؤں تک نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہے۔ جہاں تک جلد کی چمک کا تعلق ہے ، تمباکو نوشی جلد کو آکسیجن کی فراہمی کو محدود کرتی ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق فری ریڈیکلز کو نقصان پہنچاتی ھے اور جلد کے کینسر کے خطرے کو بھی بڑھاتی ہے۔

میک اپ ٹولز:

میک اپ برش ، بیگ اور سپنج بنیادی طور پر چکنائی اور گندگی کے پھیلاؤ کی بنیاد ہیں – یہ سب آپ کی چمکتی ہوئی جلد کو خراب کر سکتے ھیں ان چیزوں کو صاف رکھیں! اپنے تمام میک اپ ٹولز کو باقاعدگی سے صاف کریں ، کم از کم ہر دوسرے ہفتے ۔

گھریلو ٹوٹکے:

اکثر جلد کی حفاظت کے لیے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ھیں جو ھماری جلد کے لیے تبھی فائدہ مند ھو سکتے ھیں اگر ان کا صحیح استعمال کیا جائے۔
سکن کیئر کی بے تحاشا ترکیبیں آپ سوشل میڈیا پر دیکھیں گے ایسے بے شمار چینلز ھیں جو رنگ گورا کرنے اور جلد کی حفاظت کے طریقے بتا رھے ھیں ان پر عمل کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ بتانے والا ایکسپرٹ ھے
کسی اناڑی کے مشورے سے اپنی سکن کو ضائع ھونے سے بچائیں۔

مساج:

جلد پر مساج کرنے سے دورانِ خون میں روانی آجاتی ہے، اور دورانِ خون کی روانی جِلد کو خشکی اور انفیکشن سے محفوظ رکھتی ہے۔
ھفتے میں کم از کم دو مرتبہ روغنِ زیتون یا روغنِ بادام سے پورے جسم کی مالش یا کم از کم چہرے، ہاتھوں اور پیروں پر مساج کریں، سردیوں میں جلد کی صفائی کا خیال خاص رکھیں۔

سردیوں میں جلد کا خشک ہونا عام سی بات ہے لیکن اگر اس پر توجہ نہ دی جائے تو اس بھی ایک مسئلے کی صورت اختیار کر سکتی ہے ۔

سرد موسم سے حفاظت؛

سرد موسم کے آغاز سے ہی ہرے پتوں والی سبزیوں، رسیلے پھلوں اور خشک میووں کے استعمال کے ساتھ ساتھ جسم پر اچھے موئسچرائزر اور لوشن کا استعمال بھی نہایت ضروری ہے ۔تاکہ جلد پھٹنے اور بے رونق ہونے سے محفوظ رہے۔ سردی کے موسم میں جلد اور ہونٹوں کے پھٹنے ، خارش بالوں میں خشکی اور بال گرنے کی شکایات عام ہو جاتی ہیں ۔ اس لیے احتیاط بہت ضروری ھے۔

پانی:

جلد اور صحت کے لیے پانی سے بہترین کوئی دوا نہیں ، پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے ۔ خشک جلد والے افراد کو سرد موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ساتھ ہی وہ موسمی پھل اور سبزیاں بھی زیادہ کھانی چاہئیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو ۔

ٹویٹر : @Oye_Sunoo

Shares: