جن کو کوئی نہیں جانتا وہ کابینہ میں ہیں، کچھ لوگ مقدس گائے ہیں، وفاقی وزیر غلام سرور
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جن کو کوئی نہیں جانتا وہ کابینہ میں بیٹھے ہیں، یہاں کچھ ایسے لوگ بھی معاون ہیں جن کی دوہری شہریت ہے ،
ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ مقدس گائے ہیں بیگ اٹھا کرآتے ہیں اور وقت ختم ہونے پر چلے جاتے ہیں،میں اور کوئی بھی جواب نہیں دے سکتا کہ ایسے لوگ کہاں سے آتے ہیں۔
وفاقی وزیر غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ چاردہائیوں سے الیکشن لڑ رہا ہوں،سوچتا تھا میرے خلاف کوئی شکایت نہیں،آخر کار شکایت آگئی،پتا چلا کہ شکایتی بھی نامعلوم ہے ،میں نے تو ہمیشہ عبادت سمجھ کر سیاست کی ہے ،صرف اپنی ہی گواہی نہیں دیتا ،اپنے خاندان اور دوستوں کی بھی ضمانت دیتا ہوں کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ جس سے شرمندگی ہو۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے ،کابینہ ارکان کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے ۔جہانگیر ترین سے میرا تعلق اور دوستی ضرور ہے لیکن لیڈر میرا عمران خان ہے ،وزیر اعظم ایماندار شخص ہے اسی چیز کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں آیا ہوں،میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کرچکا ہوں،معاونین خصوصی کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں،
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟
آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب
وفاقی وزیر غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عوام کے مفاد میں کمیشن بنا،عید سے پہلے آٹا،چینی سکینڈل پر حتمی رپورٹ آجائے گی،اللہ کرے عمران خان اور جہانگیر ترین کی صلح ہوجائے ۔
نیب تحقیقات، وفاقی وزیر نے اسمبلی میں کیا بڑا اعلان، کئی اراکین اسمبلی ہوئے پریشان