انور مقصود جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں انہوں نے جب جب بھی لکھا اسے بہت زیادہ سراہا گیا. انور مقصود کے قلم سے نکلنے والی تحریر نے ہمیشہ لوگوں کے زہنوں میں سوال چھوڑے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے اور ویسا کیوںہوتا ہے. ساڑھے 14 اگست میںمحمد علی جناح کا کردار کرنے والے حمزہ طارق سہیل کا کہنا ہے کہ میں نے بہت سال تک تھیٹر کیا اور خوب نام کمایا ، ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا حبس میں ، میرا کردار کافی اہم تھا. لیکن ڈراموں میں کام ھاصل کرنے کے لئے ایک بہت لمبی لائن میںلگنا پڑتا ہے لہذا میںنے سوچ لیا ہے کہ جب کام ملا کرے گا
کر لیا کروں گا ورنہ سٹیج پلیز پر تو توجہ ہے ہی . انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا کردار کرنا آسان نہیں ہے لیکن میں نے اسکو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے . مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھ سے سینئرز نے بھی میرے کام کیا تعریف کی اور تعریف وہی ہے جو آپ سے سیئنرز کھڑے ہو کر آپ کے منہ پہ کرے. واضح رہے کہ ساڑھے 14 اگست ، 14 اگست کی سیریز کا آخری سٹیج پلے ہے. اس کے بعد اس سیریز کا کوئی بھی ڈرامہ نہیں آئے گا.