کراچی میں جناح ہسپتال کے عین سامنے الیکٹرک کا پول خطرناک حد تک جھک گیا ہے۔مصروف ترین سڑک پر بجلی کی تاریں خطرناک حد تک نیچے آگئیں ہیں۔کے الیکٹرک کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود بجلی بند نہیں کی گئی نہ اب تک مرمت کا آغاز ہوا.کرنٹ دوڑتی تاریں گرنے سے جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔ٹریفک پولیس خطرے کے پیش نظر بار بار ٹریفک روکنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔مگر یہاں کے الیکٹرک کا عملہ اب تک نہیں پہنچا۔سندھ حکومت اور کے الیکٹرک سے درخواست ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر جو پول اور تاریں ہیں اُن پر بھی خاص توجہ دی جائے۔

Shares: