نئی دہلی :’ بھارت میں محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے،اطلاعات کےمطابق بھارت کے سینیئر سیاستدان اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے۔ششی کپور نے یہ گفتگو آج ایک اہم اجلاس میں اور کہاکہ بھارتی مسلمان اب جناح کے ادا کیئے ہوئے ہرجملے کو سچ اوراپنے فیصلے کوغلط مان رہے ہیں،ششی کپورکہتے ہیں کہ آج ہندوستانی مسلمانوں کوجناح بہت یاد آرہا ہے
ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اسی طرح شہریت کے قانون سمیت دیگر متنازع قوانین جیسے این سی آر (نیشنل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) اور این پی آر (نیشنل پاپولیشن رجسٹریشن) کا اطلاق کیا گیا تو سمجھیں کہ محمد علی جناح کی جیت مکمل ہوگئی۔لوک سبھا(ایوان زیریں) کے رکن ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اگر متنازع شہریت کے بل کو نافذ کیا گیا تو یہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریے کی جیت ہوگی۔ششی کپورنے کہا کہ بھارتی مسلمان کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ جناح نے سچ کہا تھا کہ مسلمان اورہندو کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے
https://www.youtube.com/watch?v=OM9ihetQpkM
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور متنازع شہریت قانون سے خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس لیے آج اگر جناح ہوتے تو وہ یہ کہ سکتے کہ ان کا دو قومی نظریہ حق پر تھا اور مسلمان ایک علیحدہ وطن کے حقدار تھے کیونکہ ہندو اور مسلمان ایک نہیں ہوسکتے۔ششی کپورنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارتی مسلمانوں کے شدت سے جناح کے اس نظریے کا احساس ہورہا ہے،
خیال رہے کہ بھارت میں دسمبر 2019 سے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔متنازع شہریت کے قانون کو مختلف بھارتی ریاستیں نافذ کرنے سے انکار کرچکی ہیں جب کہ اس قانون کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔