سندھ ہائیکورٹ نے جبران ناصر اور منشا پاشا کو آف لوڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی

جبران ناصر کو یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا
0
44
mansha pasha jibran nasir

معروف ایڈوکیٹ جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے لئے خوشخبری ہے ، کیونکہ سندھ ہائیکورٹ نے ان کی درخواست منظور کر لی ہے. تفصیلات کے مطابق 27 جون 2023 کو یہ دونوں اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے۔ یہ دونوں‌ جب امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔ جب منشا اور جبران نے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی تو ڈیوٹی پر موجود افسر نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا۔ سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔اس کے بعد جبران ناصر اور منشا پاشا نے نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جبران ناصر کو یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا.”انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملک سے باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے” اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے، اب انکی درخواست پر پیش رفت ہوئی ہے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے منشاء پاشا اور ان کے شوہر جبران ناصر کو آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے جبران ناصر اور انکی اہلیہ منشا پاشا کی درخواستیں منظور کرلیں ہیں۔

مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

ہاں مجھے چاہنے والا مل گیا ہے صبا قمر کا ایکبار پھر اعتراف

Leave a reply