جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید کی سزا

0
58
جنسی ہراسگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 30000 روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔ملزم نے بلیک میل کرتے ہوئے قابل اعتراض مواد کے عوض شکایت کنندہ سے 40000 روپے بھی وصول کئے تھے۔سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےمتاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم کو دسمبر2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوئی۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد کے سپیشل جج محمد اعظم خان نے خلیق الرحمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 30000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی – چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایت پر سب انسپیکٹر محمد اویس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ملزم غلام مصطفی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے چائلڈپورنوگرافی مواد اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سمز بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply