باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سائبر کرائم کی وارادتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

ایف آئی اے کے پاس بلیک میلنگ، جنسی ہراسانی کی شکایات بڑھ رہی ہیں، اب ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کی ہے اور خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، سائبر کرائم سرکل سکھرنے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے۔ گرفتارملزمان میں بلاول میرانی، عرفات گوپنگ اور سلمان مگسی شامل ہیں۔ملزمان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

قبل ازیں  ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث شخص کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چھاپہ مار کر  ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاؤڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے

Shares: