وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت نے شرکت کی-
علماء کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی-
وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کیلئے علماء کرام کا خصوصی کردار ہے معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا-
عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا.
عمران خان کا دورہ کراچی، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا
عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے، کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کوملکر چلنا ہوگا، ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور ساتھ چلنا ہوگا، کراچی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتے ہیں، لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتا ہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں، کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-
نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان
جبکہ عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی ن لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے سابق وزیر سید ظفر علی شاہ اوربیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے غوث علی شاہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ رہے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رہنماوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیراعظم نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے ،وزیراعظم سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ کی بھی ملاقات ہوئی-