سینئر اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارا نور عباس جو کہ اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے اس میں انہوں نے اس تکلیف کو بیان کیا ہے جس سے وہ گزری ہیں. انہوں نے اس تکلیف اور غم کا اظہار کیا ہے جو کسی بھی ماں کے لئے کسی پہاڑ ٹوٹنے سے کم نہیں ہے. زارا نور عباس نے کہا کہ جس روز میرا بچہ دنیا سے چلا گیا یعنی اللہ کو پیارا ہو گیا میں اس رات بہت تکلیف میں رہی تمام رات روتی رہی اور صبح تک سو نہ سکی . میں نے وہ رات یا وہ وقت کیسے گزارا یہ میں ہی جانتی ہوں ، میں شدید تکلیف میں تھی میں اپنا پہلا بچہ کھو چکی تھی جس کے لئے میں بہت خوش تھی. میں ایک ایسے کرب میں مبتلا ہو گئی تھی جس سے نکلنا ناممکن لگ رہا تھا. زارا نور عباس نے
کہا کہ میں ڈپریشن کی گولیاں لیتی رہی ہوں اور پچھلے سال میں نے ڈپریشن سے چھٹکارا ھاصل کرنے کے ڈپریشن کی دوائیاں لیں. لیکن اب میں نے ایسی دوائیاں کھانا چھوڑ دی ہیں. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بچے کی موت سے پہلے میں نے ڈاکٹر کو بتادیا تھا کہ میں ڈپریشن کی مریضہ ہوں اور میں اسکی دوائیاں بھی لے رہی ہوں. یاد رہے کہ زارا نور عباس اسد صدیقی سے قبل بھی ایک شادی کر چکی تھیں وہ شادی طلاق کی صورت میں ختم ہوئی .








