اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ کافی کنفوژ دکھائی دیتے ہیں وہ کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے اداکاری کرنی ہے اور کبھی کہتے ہیں کہ انہوں نے تو اداکاری چھوڑ دی ہے. اداکاری چھوڑ دینے کا دعوی کرنے کے بعد بھی حمزہ علی عباسی شوبز کے ایونٹس میں بھی نظر آتے ہیں اور ٹی وی پر بھی نظر آرہے ہیں، دا لیجنڈ آف مولا جٹ حمزہ علی عباسی کے ایکٹنگ چھوڑ دینے کے دعوے سے کئی سال پہلے سے بن رہی تھی.لہذا اس فلم کا ان کی ایکٹنگ چھوڑنے کے دعوے سے تعلق نہیں ہے. تاہم ایک بار پھر حمزہ علی عباسی متحرک ہو گئے ہیں اور وہ بہت جلد ٹی
وی ڈرامہ جان جہاں میںنظر آنے والے ہیں. اس ھوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمایوں سعید کی بیٹی ثناء اور ان کی اہلیہ ثمینہ نے مجھے کہا کہ میں ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں، انہوں نے مجھے ڈرامہ آفر کیا اچھا لگا تو میں نے سائن کر لیا، مجھے اس سے بہت اچھی امیدیں وابستہ ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ جس ڈرامے میں، مرا وہ ہٹ ہوا اس میں کیا ہوگا یہ دیکھنے کے لئے پہلے ڈرامہ دیکھیں. کہانی بہت اچھی ہے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئیگی.