چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میرارویہ شہنشاہ والانہیں،کوئی بھی میرےآفس میں مجھ سےمل سکتاہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پاکستان چاہتےہیں، چندماہ میں 4ارب کی ریکوری صرف سندھ سےکی، سب سے پہلے اپنے گھرکوصاف کرنا مقصود تھا، نیب میں کسی قسم کی کرپشن کاکوئی سوال پیدانہیں ہوتا،

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ عوام کولوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یابلڈرزنیب سے نہیں بچ سکتے، غریب عوام کولوٹنے والے مافیا کے اختتام کاوقت قریب ہے، کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں،غریب کی لوٹی دولت واپس کرناہوگی،نیب نے صرف ڈھیل دی،ڈیل نہیں کی،ماضی میں جن سےسوال کرنامشکل تھا آج قانون کی گرفت میں ہیں، غریب عوام کی خواہشات کوبیچنےوالےسمجھتےہیں بری الذمہ ہوگئے،

خورشید شاہ…….نیا کیس، نئی تحقیقات، نیب متحرک

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہمارےراستے میں جوبھی رکاوٹ آئی اسےعبور کریں گے، نیب کاسیاست سےکوئی تعلق نہیں، احتساب سب کیلئےکی پالیسی پریقین رکھتےہیں، وہ وقت دورنہیں جب پاکستان سے کرپشن ختم ہوجائے گی،:جہاں وسائل کم تھے وہاں بھی لوٹ مارکی گئی،کرپشن کےخاتمےکیلئےعوام کےتعاون کی بھی ضرورت ہے،جس حساب سے ڈکیتیاں ماری گئیں لگتاہے لوگوں کوآخرت بھول گئی،

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب افسران عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کریں ،وقت سخت ہےلیکن ہم نےپہلےبھی سختیوں کامقابلہ کیا،اب بھی کریں گےجنگل میں منگل کے دن گزرگئے ہیں،ہمارابنیادی مقصدصرف اورصرف عوام کی خدمت کرنا ہے، میرا رویہ شہنشاہ والانہیں،کوئی بھی میرے آفس میں مجھ سےمل سکتاہے

Shares: