ترکی نے شام پر مزید حملوں‌ بارے اہم بات کہہ دی

0
27

ترکی نے شام پر مزید حملوں‌ بارے اہم بات کہہ دی

ترکی نے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک اعلان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اسے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کی "ضرورت نہیں”۔ ترکی کے مطابق امریکا نے اسے آگاہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کا انخلا کامیابی سے پورا ہو گیا۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر کسی نئے آپریشن پر عمل درامد کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

Leave a reply