جس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.، محمود اچکزئی کا جلسے سے خطاب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےتحت اپنےسیاسی حقوق کیلئےجدوجہدکررہےہیں. ملک کےفیصلےعوام نےکرنےہیں.تمام اداروں کوآئین کی پاسداری کرنی چاہیے.ہاں ہرسال اجتماع ہوتاتھاآج کااجتماع منفردہے. آج سیاسی جماعتیں متحدہوکرپی ڈی ایم میں شامل ہیں. تمام سیاسی پارٹیوں نےپی ڈی ایم بنائی یہ خوشی کی بات ہے.پی ڈی ایم کاایجنڈاہےجس کےہاتھ میں بندوق ہوگی وہ جرگہ میں نہیں بیٹھےگا.آئین کی پاسداری کرنےوالوں کوسیلوٹ پیش کرتےہیں . آج غریب آدمی مررہاہے،پی ڈی ایم کی بات مانیں،یہ شوق کیلئےنہیں بنائی. فوج سمیت ہر ادارہ آئین کا پابند ہے. آرمی، ISI یا ایم آئی کا جرنیل آئین کی پاسداری کرتا ہے تو ہم سیلوٹ کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ نے فوج کا سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

بلاول کا کام ٹینک چلانا نہیں، اخترمینگل جہاز نہیں اڑاسکتا، سیاست کرنا ہمارا کام ہے، تمہارا کام لڑنا ہے


لاڑکانہ میں‌ پی ڈی ام کا جلسہ جاری ہے . اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،مریم نوازاوردیگررہنمااسٹیج پر پہنچے تو اس وقت وہاں‌موجود لوگوں نے قائدین کا بھر پور استقبال کیا .تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے.

بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیج پر آکر جلسے کے انتظامات کا خود جائزہ بھی لیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی تھے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں

Shares: