جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرتا ہے،عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اوروفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کیس منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں، دونوں کوعوام نے منتخب کررکھا ہے جب عوام نے منتخب کیا ہے توعدالت کیوں مداخلت کرے؟ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہے عدالتوں میں اپنے معاملات لاتے ہیں جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ کرتا ہے، جب یہ سب ہونا ہے تو عدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھرآپ کہتےہیں ہماری عدالتیں 139 نمبرپرہیں، یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں،پورے گورننس سسٹم کی ہوتی ہے، عدالت نے ریٹنگ کی بنیاد بننے والے فیکٹرزکی کاپی وکلا کو دےدی اور چیف جسٹس نے کہا کہ یہ فیکٹرزپڑھیں،اس میں ریٹنگ کیاصرف عدالتوں کی ہے؟ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پوراسسٹم دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فوادچودھری اورآصف زرداری کی نااہلی کی درخواستیں خارج کر دیں اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے تنازعات عدالتوں سے باہرنمٹائیں، 2لاکھ ووٹرزکسی کومنتخب کریں توغیرمنتخب جج کیوں اسے نااہل قراردے؟ سیاسی تنازعات عدالتوں میں لاناعوام کے مفادمیں نہیں، عدالت اس معاملے میں اپنا اختیاراستعمال کرنے سے گریزکرتی ہے

فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

Shares: