جنسی استحصال، تحقیقات کے لئے آئی جی پنجاب کا نیا حکمنامہ

0
41

زیادتی کے واقعات کی تفتیش کے لئے آئی جی پنجاب نے نیا حکمنامہ جاری کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کی اطلاع پرمتعلقہ ایس ایچ اوجائے وقوعہ پرپہنچے گا،پنجاب فارنزک ایجنسی کی مدد سےفارنزک شہادتوں کے حصول کویقینی بنایاجائےگا،تفتیشی افسرگھرجا کراہلخانہ ودیگرکی موجودگی میں بیان قلم بند کرے گا،

بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

آئی جی پنجاب کی جانب سے حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسرمتاثرہ کی عزت نفس مجروح کرنے کے متعلق سوال نہیں کرے گا،18برس سے زائد ہونےکی صورت میں تحریری رضامندی حاصل کرکے طبی معائنہ کروایا جائے گا ،متاثرہ بچی ہےتومقدمہ کی تفتیش ہرحال میں سب انسپکٹر،لیڈی پولیس افسرکریگی.

لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مدعی اورملزم میں راضی نامے کی صورت میں مقدمہ میں 311کی دفعہ شامل کی جائے،

ساحل سمندر ،ریسٹورنٹ ہوٹل کے ویٹر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش

 

گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

 

واضح رہے کہ جنسی استحصال کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، قصور کے بعد تحصیل چونیاں میں بچوں‌کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے

Leave a reply