کراچی :شدت پسند تنظیم جسقم کو کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان .باغی ٹی وی کے مطابق سندھ میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث قوم پرست تنظیم جئے سندھ قومی محاذ کواس کی شدت پسندانہ سوچ کی وجہ سے کالعدم قراردیئے جانے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے
ذرائع کے مطابق جسقم جس کے پاس دومسلح گروہ ہیں ، ان کی ان شدت پسند سرگرمیوں سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کےلیے اداروں نے فیصلہ کیا ہےکہ جسقم کو کالعدم قراردیا جائے کیوں کہ جسقم نے حکومتوں کیطرف سے بار بار مضالحت اورنرمی کا ناجزئز فائدہ اٹھایا ہے
ذرائع کےمطابق اس حوالے سے دو دن قبل ہی سیکورٹی اداروں نے کچھ ایسے اشارے دے دیئے تھے ، یہ بھی یاد رہے کہ جسقم کے مسلح گروہ سندھو دیش انقلابی آرمی اورسندھو دیش لبریشن آرمی کے نام سے دو گروہ سندھ میں محتلف قسم کے جرائم اورپاکستان مخالف سرگرمیوں میں بہت زیادہ سرگرم ہیں ، اطلاعات کے مطابق ان دونوں گروہوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم قراردیا جائے گا