جسٹس عالیہ نیلم کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

0
64

جسٹس عالیہ نیلم باضابطہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دی گئیں۔صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس محمد شفیع صدیقی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995ء میں لا کی ڈگری حاصل کی جبکہ انہوں نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔جسٹس عالیہ نیلم 1996ء میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئی تھیں اور وہ 1998ء میں ہائی کورٹ جبکہ 2008ء میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں۔آئینی، سول، فوجداری، دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کا تجربہ رکھنے والی جسٹس عالیہ نیلم 2013ء میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015ء میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

Leave a reply