ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے تمام مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں، معیاری صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی ترسیل کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے، پیاز لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے، مارکیٹ کمیٹی کے حکام اپنا مؤثر کردار ادا کریں، شہریوں کو بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.
افسران ذمہ داریاں احسن انداز سے پوری کریں، کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہ دی جائے، اے ڈی سی آرعائشہ غضنفر، اسسٹنٹ کمشنرزعرفان مارٹن، عثمان اکرم، ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز، ایس این اے علی شیر کے علاوہ دیگر پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی ہے.
ڈپٹی کمشنر نبیلہ نے مزید کہا کہ پرائس میکنیزیم پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نارووال نے چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے پرائسز کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اس کے طریقہ کار کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں، ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف مقدمات کا اندراج کروا کر موقع پر گرفتار کروایا جائے.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال








