میں نے اپنے کندھے پر بابا اور بھائی کا جنازہ اٹھایاپر آج تک افواج کیخلاف بات نہیں کی، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

کوئٹہ:میں نے اپنے کندھے پر بابا اور بھائی کا جنازہ اٹھایاپر آج تک افواج کیخلاف بات نہیں کی، باغی ٹی وی کےمطابق فرزند پاکستان شہید وطن سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئسیانی نے کہا ہے کہ اس نے اپنے کندھے پر بابا اور بھائی کا جنازہ اٹھایاپر آج تک افواج کیخلاف بات نہیں کی

باغی ٹی وی کے مطابق جمال رئیسانی نے کہا ہےکہ دشمن نے بلوچ عوام اور افواج کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی بےشمار چالیں چلیں پر ہمیشہ اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

 

 

جمال خان رئیسانی نے کہا کہ میں نے بچپن ہی میں غم برداشت کئے میرے خاندان نے صدمے پرصدمہ سہا لیکن اس وطن کی خاطرآہ تک نہ کی ،

سراج رئیسانی کے بیٹے نے کہا کہ وہ اس ملک کی پاک افوا ج اس ملک کی سلامتی اوراس ملک کی خوشحالی کی ضمانت سمجھتے ہیں ، وہ ہمیشہ اپنے ملک کے اداروں کی برتری پریقین رکھتے ، بچپن ہی میں اپنے کندھوں پرجنازے اٹھائے لیکن اس سرزمین پاک کے خلاف ایک لفظ تک بھی سننا گوارا نہیں کیا

Comments are closed.