اداکارہ عمائمہ ملک جن کی مارکیٹ ویلیو دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں دارو نتنی کا کردار کرنے کے بعد کافی بڑھ گئی ہے ، وہ اب ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گی. اوراس نئے روپ کا نام ہے جندو ، جندو عمائمہ ملک کا نیا ڈرامہ ہے . اس ڈرامے میں عمائمہ ملک کے علاوہ گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ و دیگر بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں. ڈرامے کی ڈائریکشن انجم شہزاد کی ہیں جبکہ لکھا قربان علی نے ہے . جندو کا حال ہی میں‌ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، عماعمہ ملک نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر لکھا کہ ” میرا یہ نیا پروجیکٹ جندو میرے دل کے بہت قریب ہے ، یہ ڈراما سیریز گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا، جس کی ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔

گرین انٹرٹینمنٹ ایک پاکستانی چینل ہے جو عیدالفطر پر لانچ کیا جائے گا۔جندو کا ٹریلر کافی جاندار لگ رہا ہے ، ڈرامے میں کردار عام ڈراموں سے ہٹ کر محسوس ہو رہے ہیں ، ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمائمہ ملک کہہ رہی ہیں کہ ظلم سہنے والوں کو مظلوم کہنا سب سے بڑا گناہ ہے ، سب سے بڑے ظالم تو یہی ہیں جو ظلم دیکھ کر آواز نہ اٹھائیں . اس ڈرامے کی شوٹنگ کہانی کے اعتبار سے پاکستان کے دیہاتی علاقوں اور صحرائوں میں کی گئی ہے. عمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں نے اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے بہت محنت کی ہے مجھے امید ہے کہ شائقین کو میرا یہ کردار بہت پسند آئیگا.

Shares: