جنوبی پنجاب کا ا نجینئرمیرٹ پرہونے کے باوجودنظراندازکردیا گیا ،5سال سے انصاف کی تلاش میں، مگرانصاف دے گا کون؟

0
49

Noلاہور:جنوبی پنجاب کا بے روزگار،حق دار انجینئرمیرٹ پرہونے کے باوجودنظراندازکردیا گیا ،5سال سے انصاف کی تلاش میں ،مگرانصاف دے گا کون؟اطلاعات کےمطابق اس ملک میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں انصاف دینے والے بھی اپنی انگلیوں پرنچاتے ہیں‌، جنوبی پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والا غریب انجنیئرپانچ سال سے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہا ہے لیکن انصاف کہیں سے بھی نہیں ملا

باغی ٹی وی کےمطابق کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے بےروزگارانجنیئر برہان سلیم نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورمیں ایک وفاقی محکمے میں خالی آسامیوں کااشتہارآنے کے بعد درخواست دی اورپھرجب میرٹ لسٹ کا مرحلہ آیا توبرہان سلیم کا میرٹ لسٹ پر11 واں نمبر تھا ، اس اشتہارمیں ڈپٹی ڈائریکٹرکے لیے 4 آسامیاں تھیں ،

باغی ٹی وی کےمطابق بھرتی پالیسی کےمطابق 4 خالی آسامیوں کے لیے 20 امیدواروں کوبلایا جاتا ہے، جبکہ ہوا یہ کہ 4 آسامیوں کے لیے 33 لوگوں کوبلایا گیا جوکہ بھرتی پالیسی کے خلاف ہے ، باغی ٹی وی کےمطابق برہان سلیم میرٹ لسٹ کا گیارواں نمبرتھا،بعد ازاں بھرتی کمیٹی نے دوافراد جوکہ پہلے اس محکمے میں مختلف عہدوں پرکام کررہے تھے ان کونوازنے کے لیے میرٹ لسٹ کوغلط ترتیب دیا

ذرائع کےمطابق اس میرٹ لسٹ میں 25 نمبراصغرعلی اور29 ویں نمبرخرم متین نامی امیدواروں کو نوازنے کے لیے میرٹ لسٹ کی حد 20 سے بڑھا کر33 کردی گئی ہے ، اس کے بعد بھرتی کمیٹی نے ان دونوں افراد کونوازنے کے لیے جونمبردیئے ہیں وہ بھی ظاہرکرتے ہیں‌کہ یہ نمبرغیرقانونی پردیئے گئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق تین ممبران نے ٹوٹل مارک کی کیٹیگری میں برہان سلیم کو7 نمبردیئے جبکہ اصغرعلی اورخرم متین کو25،25 نمبردے کرڈپٹی ڈائریکٹرکی سیٹ دینے کےلیے نیچے سے اوپرلایا گیا


باغی ٹی وی کےمطابق اس ناانصافی کے خلاف برہان سلیم نے محکمے سے لیکرہائی کورٹ تک اورپھرہائی کورٹ سے لیکرسپریم کورٹ تک انصاف کی بھیک مانگی مگر کہیں سے بھی شنوائی نہ ہوئی ،


اطلاعات کےمطابق برہان سلیم جوکہ جنوبی پنجاب کےعلاقے کوٹ ادوسے تعلق رکھتا ہے اورغریب گھرانے سے ہے ، ایک انجنیئرہیں‌ اوراپنے حق کے لیے وزیراعظم شکایات سیل تک جاکردستک دی لیکن وہاں بھی چکرلگوائے گئے اورکسی نے داد رسی نہ کی

اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی اعظم سواتی نے بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ برہان سے ہونے والی زیادتی کا ازالہ ضرور کریں گے لیکن وہ خود نہ رہے ،بعد ازاں موجودہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری تک آواز پہنچائی گئی مگرکچھ نہ بنا

باغی ٹی وی کے مطابق اس دوران محکمانہ انکوائریاں‌بھی دبائی گئیں‌اورمعاملے کودبانے کے لیے برہان کوچکرایا گیا ، پانچ سال گزرنے کے باوجود برہان سلیم کے ساتھ ناانصافی کی گئی ،


باغی ٹی وی کے مطابق برہان سلیم نے اب پھراپنی آوازانصاف کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کے بانی اورملک کے وزیراعظم تک پہنچانے کےلیے کوشش کی ہے ، برہان کہتے ہیں‌کہ مجھے بتایا جائے کہ کیا میں پاکستانی شہری نہیں ہوں‌،کیا میں میرٹ پر نہیں‌ تھا، مجھے بتایا جائے اگرانصاف والے وزیراعظم کے دورحکومت میں انصاف نہیں‌ملنا توکب ملے گا

Leave a reply