.جو افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، وزیر خزانہ

باغی ٹی وی :وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلا س ہوا.وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں.آئی ایم ایف نے 150 ارب روپے کے ٹیکسز لگانے کا کہا ہے .

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت 4 روپے 95 پیسے بڑھانے کا کہا ہے . آئی ایم ایف کو لائن لاسز کم کرنے کا پلان دیا، آئی ایم ایف کو بتایا ریونیو میں اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف سے تعلقات بہتر ہیں،آئی ایم ایف ستمبر میں چھٹا اور ساتواں جائزہ ایک ساتھ کرے گا ،

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ 2.5ارب ڈالرز کے یورو بانڈز جاری کیے جائیں گے .جو افراد ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے انہیں گرفتار کیا جائے گا، گرفتاری کی منظوری کا اختیار وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے پاس رہے گا،7.2ملین افراد کا ڈیٹا ہے،اس ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس نوٹسز جاری کیے جائیں گے،

Shares: