جو ڈینگی کنٹرول نہ کر سکے وہ آزادی مارچ پر کیسے قابو پائیں گے؟ ایسا کس نے کہہ دیا

0
53

حکومت ڈینگی کنٹرول نہیں کر سکتی، آزادی مارچ کو کیسے کنڑول کرے گی؟ ایسا کس نے کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے حوالہ سے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ جو حکومت ڈینگی کنٹرول نہیں کر سکتی وہ آزادی مارچ کو کیسے کنڑول کرے گی.

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ بات تو ریاست مدینہ کی کی جاتیں ہیں لیکن مثالیں ڈنمارک سویڈن ناروے برطانیہ کی دی جاتی ہیں،ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو درو شریف دعائے قنوت نہ پڑھ سکتا ہوجوخود اعتراف کرے میں نے آسیہ ملعون کوپاکستان سےباہر بیجا ایسے بےشرم لوگ بنائیں گےمدینہ کی ریاست ان کو شرم آنی چاہیےایسی باتیں کرتے ہوئے ،پچاس برس کی عمر میں دعائے قنوت پڑھنا نہ آتا ہو اور جج پوچھے تو کہے نہیں آتا،یہ مدینہ کی ریاست قائم کریں گے جو کہیں گے سینما کھولنے ہیں، مدینہ کی ریاست میں ایسا نہیں ہوتا،

مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ آسیہ کی رہائی پر امریکہ میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں میری حکومت کی کارکردگی بہتر ہے کیا یہ ہے مدینہ کی ریاست،ان کی معیشت انڈے مرغیوں سے ہوتی ہوئی لنگر خانوں پر آگئی ہے ،اس سے ان کے ویژن کا اندازہ لگا سکتے ہیں،اس حکومت میں میری سیاست پر پابندی ہے، پوری عوام کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو جانا چاہیے

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

حافظ حمداللہ نے کہا کہ جب انہوں نے دھرنا دیا تو وہ کمال جہہوریت تھا، وہ ملک کے مفاد میں بھی تھا، قوم کے مفاد میں بھی تھا ،اس دھرنے میں پارلیمنٹ کو دھوبی گھاٹ بنایا گیا، اس کو جمہوری حق کہا جاتا تھا ،آئینی حق کہا جاتا تھا آج اگر دھاندلی کو بنیاد بنا کر ہم آزادی مارچ کریں تو یہ غیر آئینی کیوں؟

Leave a reply