معروف اداکارہ و سوشل میڈیا انفلواینسر تمکنت منصور نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ کچھ لوگوں کو لگتا ہےکہ میں جو بولتی ہوں وہ کوئی مجھے لکھ کر دیتا ہے ، ایسا نہیں ہے میرا جو دل کرتا ہے میں بول دیتی ہوں ، اور کوئی بھی وڈیو بنانے سے پہلے کچھ نہ لکھتی ہوں نہ سوچتی ہوں ، بس جیسے ہی کیمرے کے سامنے آتی ہوں جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہوں. بہت سارے لوگوں کو میری باتیں اچھی نہیں لگتی وہ سوشل میڈیا پر مجھے گالیاں بھی دیتے ہیں لیکن مجھے اس چیز سے فرق نہیں پڑتا.کیونکہ میں نے جو بولنا ہے وہ بولتے ہی رہنا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ” میں نے ایک ڈرامہ کیا ہے وقت زیادہ ملتا نہیں ہے،” میں نے معروف رائٹر فصیح باری خان کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کیا تھا. جب جب موقع ملتا رہے گا میں ڈراموں میں کام کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ عورتوں کو چاہیے کہ وہ وہ کام کریں جو اسکا دل کرتا ہے وہ کبھی بھی دوسروں کے کہنے پر اپنی خواہشوں کا خون نہ کریں. یاد رہےکہ تمکنت منصور اکثر سوشل میڈیا پر آگاہی کے نقطہ نظر سے وڈیو بنا کر شئیر کرتی رہتی ہیں.