جو غیرقانونی کام ہم نے کئے ہیں انہیں سپورٹ مل جائے۔ خواجہ آصف

0
32

جو غیرقانونی کام ہم نے کئے ہیں انہیں سپورٹ مل جائے۔ خواجہ آصف

وزریر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت، آبرو اور توقیر پارلیمینٹیرنز کا بنیادی فرض ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب ہمیں اپنی مرضی کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں تو ہم عدلیہ سے اس کا اقتدار ادھار لیتے ہیں، تاکہ ہمارا اقتدار بچ جائے اور جو غیرقانونی کام ہم نے کئے ہیں انہیں سپورٹ مل جائے۔

آج تی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ غیر قانونی کام آمروں نے بھی کئے ہیں، انہیں بھی تحفظ ملا، اسی طرح سویلینز نے بھی کئے اور انہیں بھی پروٹیکشن ملی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے یہاں اہم خلاف ورزیاں آمروں نے عدلیہ سے کروائیں اور آئین کو پامال کروایا۔‘ دو صوبوں کی اسمبلی تحلیل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پشاور میں جو اقدامات اٹھائے گئے وہ ایک شخص کی اقتدار سے اندھی محبت اور اقتدار چھن جانے کے بعد اس کی ذہنی کیفیت کا مظہر ہے، نہ اس کی جماعت راضی تھی نہ اس کے اتحادی راضی تھے، یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔

انتخابات ہوں گے نہیں ہوں گے، کیسے ہوں گے؟ اس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آئین کو اس طرح استعمال کیا جائے گا تو یہ بھی آئین کی توہین ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے تلخ تجربات کی وجہ سے الیکشنز کو ایک دن رکھا گیا ہے، آئین کو جس ایک جگہ پر لاک کیا گیا اس کی ایک وجہ تھی ایک تاریخی پس منظر تھا، اس کو بھی پامال کردیا گیا، اب جو الیکشن ہوں گے اس سے بحران کا تسلسل جاری رہے گا۔ ارکان اسمبلی ملک کو اس بحران سے بچا سکتے ہیں۔

عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک اگر دو دن میں ناکام ہوگئی تو اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں، لوگ خود نہیں آئے، آئے تو فوٹو کھچوا کر گھر چلے گئے۔ الیکشنز کی تاریخ پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ایک رول ہے، صدر صاحب کو تو کوئی رول ہی نہیں ، وہ تو تجاوز کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینا ایک بہت بڑا بحران تھا، اس کے بعد بینظر بھٹو شہید ہوگئیں، آج تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، پانامہ کیس میں ہمارے پاس چوائسز موجود تھیں ہم اس کو لپیٹ سکتے تھے، نواز شریف نے اپنا اقتدار قربان کردیا لیکن وہ چوائسز نہیں لیں سمجھوتے نہیں کئے۔

Leave a reply