جو لوگ میر ی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں وہ چوراہا دیکھیں:میکال ذوالفقار

ماڈل و اداکار میکال ذوالفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ جو لوگ میر ی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں میں ان سے صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ جیو ٹی وی پر چلنے والا میرا ڈرامہ” چوراہا “ضرور دیکھیں ۔میکال نے کہا کہ مجھے مثبت تنقید سے فرق نہیں پڑتا اور جس کو منفی تنقید کرنی ہے وہ کرتا رہے مجھے اس سے بھی فرق نہیں پڑتا میں اپنا کام اچھے انداز میں کرتا ہوں ،مجھے لوگ پیار دیتے ہیں مجھے بس اتنا پتہ ہے۔میکال نے کہا کہ میں فلموں میں بہت جلد نظر آﺅں گا ۔اس حوالے سے کچھ پراجیکٹس پائپ لائن میںہیں بہت جلد ان پر کام بھی شروع ہو جائیگا امید ہے کہ میرے پرستار مجھے بڑی سکرین پر دیکھ کر خوش ہوں گے ۔

یاد رہے کہ میکال کے آ ج کل دو ڈرامے آن ائیر ہیں ایک چوراہا اور دوسرا فراڈ ۔ ڈرامہ سیریل چوراہا میںمیکال روٹین سے ہٹ کر کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ان کا کردار لوگوں کو بہت پسند آرہا ہے ۔جبکہ ڈرامہ سیریل فراڈ میں میکال صبا قمر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں دونوں کی جوڑی کافی پسند کی جاتی ہے کافی برسوں کے بعد یہ دونوں کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں ۔میکال صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ صبا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ صبا قمر سے بہت بہترین اداکارہ ہیںان کی اداکاری کا انداز نہایت ہی نیچرل ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف یقینا متوجہ کرتا ہے۔

Comments are closed.