باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج سے پاک سرزمین پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا
پاک سرزمین پارٹی کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کیوں کہہ رہا ہوں، مجھے کامیاب ہونا ہے، رسوا نہیں ہونا، مجھے موت یاد ہے، ہم نے رب کے سامنے کھڑے ہونا ہے، سوال ہو گا، کہ گھنٹہ گھنٹہ تقریر کرتا تھا، سب کچھ میں نے دیا تھا، بیماروں کو شفا میں دیتا تھا ، رزق ، چھت میں دیتا تھا لیکن تو نے ایک دفعہ بھی کسی کو نماز کے لئے نہیں کہا،میں رب کے سامنے کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے یہ کام کیا، میں نے رب کے احکامات کے لئے سیاست کی، اسکی رضا کے لئے سیاست کی، میرے پاس کوئی شمولیت کے لئے لاتے ہوتو اس سے پوچھو کہ وہ نماز پڑھتا ہے یا نہیں، آج سے میری پارٹی کا فیصلہ ہے پاک سرزمین پارٹی کا کوئی کارکن رہنا چاہتا ہے خواہ وہ کوئی بھی ہو اگروہ پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتا تووہ پارٹی کا کارکن نہیں رہ سکتا، سارا مجمع اٹھ کر کہے کہ مشکل ہے تو اٹھ کر چلا جائے مجھے رتی برابر بھی پرواہ نہیٰں،
جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان
اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب
اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال
ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال
آج سے پاک سرزمین پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن نماز کی پابندی نہیں کرے گا تو وہ پاک سرزمین پارٹی کا حصّہ نہیں رہے گا— مصطفیٰ کمال
pic.twitter.com/Me4TTBWC5W— Naimat Khan (@NKMalazai) November 8, 2022