بھارت میں مسلمانوں کو نظر انداز کر کے صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیے گئے۔

بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کے بڑھتے رجحان سے مودی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا بھار تی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ’کال ہندو‘ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی، کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدوارو ں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے، ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات نے کی۔

اس ایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں جنہوں نے کہا کہ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے،’کال ہندو‘ ایپ میں ’ہندو زون‘، ’ٹریوو ہندو‘ اور ’ہندو منڈی‘ جیسے سیکشن شامل ہیں۔

نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، بھارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا

ہندوؤں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے، انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے، اس پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوؤں کے لیے روزگار کی فراہمی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔

مودی کے تیسری بار اقتدار کا ایک سال،تقریبات کا منصوبہ ٹھپ

Shares: