لاہور :ملازمیں بذریعہ قرعہ اندازی ، ریلوے لوکو معاون کی قسمت کا کل فیصلہ ہوگا ، ریلوے حکام کے مطابققرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی 30 ستمبرکو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور میں ہوگی، جنرل مینجر ویلفیئر شاہد عزیز اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہورعامر نثار امیدواروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کریں گے۔

آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق ریلوے لاہور ڈویژن میں بھرتی برائے قرعہ اندازی کا یہ تیسرا مرحلہ ہے جبکہ دو سے 6 ستمبر اور 16 ستمبر کو مختلف کیٹیگریوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں کی جا چکی ہیں

آو چلیں مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کی تحقیقات کرنے ،دولت مشترکہ کے فیصلے سے بھارت سخت پریشان

ریلوے حکام کے مطابق قرعہ اندازی کا تیسرا اور آخری مرحلے کا آغاز30 ستمبر کو ہو گا، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں 95 لوکومعاون کی بھرتی کے لیے قرعہ اندازی ہو گی،

خاتون کے ہاتھوں خاوند قتل اپنے ہی بچوں کو یتیم کردیا ،

دوسری طرف ڈویژنل پرسانل آفیسر بشری رحمان کا کہنا تھا کہ لوکو معاون کیلئے تقریباً بارہ ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، کوائف کے مطابق اہل امیدواروں کاسکل ٹیسٹ 23 سے 26 ستمبر کے دوران مکمل کیا گیا، سکل ٹیسٹ پاس کرنے والے 8 سو امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی ہوگی۔

Shares: