لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں میں 32 ہزار خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایسے پرائمری سکول جہاں سویپر موجود نہیں، وہاں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب ریکارڈ منگوانے کے بعد بھرتی کا شروع کیا جائے گا
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبے کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی اور منظور شدہ سیٹوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ اتھارٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے پرائمری سکولوں میں سویپر کی خالی سیٹوں کے حوالے سے بتائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے میں 32 ہزار پرائمری سکول موجود ہیں جن میں 90 فیصد میں سویپر کی سیٹیں خالی پڑی ہیں اور سکولوں میں درجہ چہارم کے ملازمین سے صفائی کا کام کرایا جاتا ہے اور جہاں سکولوں کے پاس فنڈز موجود ہیں، وہاں ڈیلی ویجز موجود ہیں۔








